سیالکوٹ ۔ 30 اگست (اے پی پی) کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کروانے کیلئے پاکستانی قوم اپنے تن ، من اور دھن کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے ، پوری قوم بیدار ہوچکی ہے اور کشمیریوں کے ساتھ جینے اور مرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہارضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری چوک میں اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے معاون خصوصی وزیر اعظم …
سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 30 اگست (اے پی پی) کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کروانے کیلئے پاکستانی قوم اپنے تن ، من اور دھن کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے ، پوری قوم بیدار ہوچکی ہے اور کشمیریوں کے ساتھ جینے اور مرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہارضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری چوک میں اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں عثمان ڈار، ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر ، ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروزاور صدر ایوان صنعت و تجارت خواجہ مسعود اختر سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، اساتذہ ، طالب علموں ، خواتین اور سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ شہری ریلیوں کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں نے ریلیوں کی صورت میں کچہری چوک پہنچیں شرکاءکے ہاتھوں میں قومی اور کشمیر کے پرچم اور کشمیر کے آزادی کیلئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اجتماع کشمیر بنے گا پاکستان اور لے کررہیں گے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شرکاءکو جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ آج پوری قوم نے کشمیر کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت اور اٹوٹ رشتہ کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزاد ی کا سورج طلوع ہوگا۔








