سیاچن گلیشیر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں کی اہل وطن کو عید کی مبارکباد

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشئر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشئر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب پوری قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو وہ سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ہر دم چوکس اور مستعد کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی، برفانی ہواؤں اور دشوار گزار پہاڑوں کے باوجود پاک فوج کے جوان ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے اور پاک فوج کے جوان اسی جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سبز ہلالی پرچم کی حرمت ان کے لیے جان سے بڑھ کر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے امن، سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

مزید خبریں