سیدعلی گیلانی کی کشمیری عوام سے آئندہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل

سرینگر ۔ 5ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروس کے سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہونیوالے بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے …

سرینگر ۔ 5ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروس کے سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہونیوالے بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے دنیا پر ثابت کر دیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔