اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے اور اسے سیاحت کے مقصد کے لئے فعال بنایا جا رہا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اپنا خسارہ 32 ارب سے گھٹا کر 11 …
سیدو شریف ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے،غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے اور اسے سیاحت کے مقصد کے لئے فعال بنایا جا رہا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اپنا خسارہ 32 ارب سے گھٹا کر 11 ارب روپے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی روٹس کے لئے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کو کم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔








