سید ذوالفقار عباس بخاری نے غیر ملکی میڈیا کے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق غلط رپورٹ کو مسترد کر دیا

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے غیر ملکی میڈیا ادارے کی جانب سے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق غلط رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارے نے سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے غیر ملکی میڈیا ادارے کی جانب سے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق غلط رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارے نے سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا اور تفتان میں جانے اور وہاں حقیقی صورتحال معلوم کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گارڈین نے سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر مبنی رپورٹ دی ہے، حقائق جاننے کے لئے گارڈین نے زمینی صورتحال معلوم کرنے کی زحمت ہی نہیں کی جو عام طور پر آفت زدہ اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے گارڈین کو مشورہ دیا کہ وہ فی الوقت برطانیہ کے معاملات پر توجہ دے۔ زلفی بخاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ایک حالیہ ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے مذکورہ خبر کو جعلی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ گارڈین کے نمائندے نے تفتان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز مسترد کرنے کے ضمن میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تعریف بھی کی ہے۔