سرینگر ۔ 12ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر میچیلی بیچھی لیٹکی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس کے اقدام کو سراہے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا عالمی ادارے کی پاس کردہ شدہ قراردادوں کے …
سید علی گیلانی، میر واعظ فورم کا کشمیر بارے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کے بیان کا خیر مقدم
سرینگر ۔ 12ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر میچیلی بیچھی لیٹکی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس کے اقدام کو سراہے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا عالمی ادارے کی پاس کردہ شدہ قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی کمیشن کو مقبوضہ علاقے کا ازخود دورہ کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزکشمیر یوںکو محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گولیاں مارکر ، زیر حراست سخت جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر اور جعلی مقابلوں کے دوران شہید کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہروں پر گولیاں اور پیلٹ مار کر انہیں قتل ، زخمی اور معذور کیا جا رہا ہے جبکہ جیلوں میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور عام کشمیریوںکو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔









