سید علی گیلانی اورتحریک حریت کی شدید مذمت

سرینگر ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحریک حریت جموںو کشمیر کے ضلعی صدر کپواڑہ فاروق احمد بٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ فاروق احمد ایک پر امن سیاسی کارکن ہیںاور پرامن طور پراپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں …

سرینگر ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحریک حریت جموںو کشمیر کے ضلعی صدر کپواڑہ فاروق احمد بٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ فاروق احمد ایک پر امن سیاسی کارکن ہیںاور پرامن طور پراپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بھارتی پولیس اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کیا ہوگی کہ سیاسی سطح پر تحریک حریت کا مقابلہ کرنے کے بجائے وہ فوجی قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دباکر ”بہادری اور دلیری “ کا جھوٹا اور فریب کارانہ مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے تئیں اپنی وفاداری کا حق ادا کررہے ہیں

Leave a Reply