سرےنگر۔ 21 مئی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لےے دُعا کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے، جو سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ …
سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں کا مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت

مزید خبریں
سرےنگر۔ 21 مئی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لےے دُعا کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے، جو سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خون سے سینچی ہوئی تحریکِ آزادی کو جاری رکھنے کے لےے ہمہ تن جدوجہد کریں اور کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں، جس سے عظیم اور بے مثال قربانیوں پر حرف آنے کا احتمال ہو۔ انہوں نے کہا کہ انکی مولوی محمد فاروق کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جبکہ خواجہ عبدالغنی لون کے ساتھ انکے طویل مراسم رہے ہیں۔








