سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کےلئے ”یوم سیاہ“ منانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دیگر اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر …
سید علی گیلانی کی طرف سے یوم سیاہ منانے اور مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر پاکستان اظہار تشکر
سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کےلئے ”یوم سیاہ“ منانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دیگر اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سخت نوٹس لیں اورکشمیری عوام کی جاری جدوجہد آزادی میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے پاکستان کے ”یومِ سیاہ“ منانے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر بھارت کے ردّعمل کو بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ پورے جموں وکشمیر کو ایک بڑے تعذیب خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے اور بھارت نہیں چاہتا کہ مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال اور اس کی فورسز کے سنگین جنگی جرائم منظر عام پر آئیں۔ سید علی گیلانی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی سفارتی کوششیںمزید تیز کرے اور اس دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے حق میں زیادہ سے زیا دہ حمایت حاصل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے، جو کھل کر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کررہا ہے اور پوری کشمیری قوم پاکستان کی حکومت اور عوام کی تہہ دل سے مشکور ہے۔









