سید فخر امام کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا پانچواں اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا پانچواں اجلاس بدھ کو وزارتِ خارجہ میں چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کمیٹی کے ارکان کو وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر بات …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا پانچواں اجلاس بدھ کو وزارتِ خارجہ میں چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کمیٹی کے ارکان کو وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کے حوالے سے بریف کیا۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پسِ منظر اور آئندہ کے لائحہ ءعمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے مفصل رپورٹ اراکین کمیٹی کے سامنے پیش کی۔