سید یوسف رضا گیلانی کا سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق رکن قومی اسمبلی اور نامور قانون دان جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ دیانتدار، محبِ وطن اور اصول پسند شخصیت تھے جنہوں نے …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق رکن قومی اسمبلی اور نامور قانون دان جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ دیانتدار، محبِ وطن اور اصول پسند شخصیت تھے جنہوں نے عدلیہ اور پارلیمان دونوں میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کی۔

ان کی قانونی بصیرت، خلوصِ نیت اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ و لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔