سید یوسف رضا گیلانی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پرقومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ٹیم نے سیریز کے دوران نہ صرف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ ٹیم ورک اور جذبے کی مثال بھی قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنے حوصلے، مہارت اور مستقل مزاجی سے …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پرقومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ٹیم نے سیریز کے دوران نہ صرف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ ٹیم ورک اور جذبے کی مثال بھی قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنے حوصلے، مہارت اور مستقل مزاجی سے قومی پرچم سر بلند کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ قوم کو پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے اور یہ کامیابیاں ملکی کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔