اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم راجہ شوکت حیات کی وفات پر اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحوم کے چھوٹے بھائیوں راجہ مظہر حیات اور راجہ رضا حیات، جبکہ صاحبزادگان راجہ حامد رضا اور راجہ عثمان شوکت سے ملاقات کی اور اُن کے دکھ میں برابر کے شریک …
سید یوسف رضا گیلانی کی راجہ شوکت حیات کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم راجہ شوکت حیات کی وفات پر اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحوم کے چھوٹے بھائیوں راجہ مظہر حیات اور راجہ رضا حیات، جبکہ صاحبزادگان راجہ حامد رضا اور راجہ عثمان شوکت سے ملاقات کی اور اُن کے دکھ میں برابر کے شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔









