سید یوسف رضا گیلانی کی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھرآمد ، بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے اورمرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے اورمرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی قومی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی میرے اچھے دوست تھے، عرفان الحق صدیقی کی صحافت اور کالم نگاری میں بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہیں،ایوان بالا میں قانون سازی اور قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی میں مرحوم کی خدمات قابل تحسین تھے۔چیئرمین سینیٹ نےمرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کی دعا کی اور پسماندگان سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔