سیلاب زدگان کی امداد کےلئے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیرٹی ٹی 20 کرکٹ میچ کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):سیلاب زدگان کی امداد کےلیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیرٹی ٹی 20 کرکٹ میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان سمیت سابقہ اور موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کرکٹ میچ کےلئے فروخت ہونے والے ٹکٹوں اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد کےلیے صوبائی حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ کرکٹ …

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):سیلاب زدگان کی امداد کےلیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیرٹی ٹی 20 کرکٹ میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان سمیت سابقہ اور موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کرکٹ میچ کےلئے فروخت ہونے والے ٹکٹوں اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد کےلیے صوبائی حکومت کے حوالے کی جائے گی۔

کرکٹ میچ پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے کرکٹ میچ کے انعقاد کےلیے انتظامات، تاریخ کے تعین، سکیورٹی اور ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، جنرل منیجر ٹورازم سردار بہادر، ایس ایس پی کوآرڈینیشن خان زیب مہمند، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں کرکٹ میچ کے انعقاد کےلیے موزوں تاریخ، میچ میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت، ٹکٹوں کی فروخت اور کرکٹ میچ سے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کےلیے تمام شرکاسے تجاوز طلب کر لی گئیں۔ تجاوز کے تناظر میں باقاعدہ پلان مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ میچ کے دوران عوام کی دلچسپی کےلیے فنکاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح مہیا کی جاسکے۔

کرکٹ میچ کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تین دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا جس کےلیے تمام متعلقہ حکام کو پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کی گئیں۔