اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ سیلاب سے مختلف فصلوں کا نقصان ہوا ہے،چاول 12 فیصد،گنا 3 فیصد کم ہوا ہے تاہم باقی جو اجناس حاصل ہوئی ہیں وہ مکمل طور پر قابل استعمال ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا کو گندم کی جتنی ضرورت ہے فوری فراہم کریں گے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہماء اختر چغتائی کے سوال …
سیلاب سے مختلف فصلوں کا نقصان ہوا ہے،صوبہ خیبر پختونخوا کو گندم کی جتنی ضرورت ہے فوری فراہم کریں گے، رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ سیلاب سے مختلف فصلوں کا نقصان ہوا ہے،چاول 12 فیصد،گنا 3 فیصد کم ہوا ہے تاہم باقی جو اجناس حاصل ہوئی ہیں وہ مکمل طور پر قابل استعمال ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا کو گندم کی جتنی ضرورت ہے فوری فراہم کریں گے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہماء اختر چغتائی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اجناس کی کمی کے حوالے سے سروے کرایا ہے۔چاول کی فصل میں 11 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
ربیع میں کسان کا نقصان پورا کرنے کے لئے انہیں بیج،کھاد مفت دے رہے ہیں اور 100 ارب روپے بلاسود قرض بھی کاشتکاروں کو دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے غذائی اجناس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبوں کے پاس اپنی ضرورت کی گندم پڑی ہے،وفاق کے پاس سٹوریج اسی لئے ہوتی ہے کہ جس صوبے کے پاس کمی ہو اسے دیں۔کے پی نے 8 لاکھ ٹن گندم کی کمی کی بات کی جس پر ہم نے انہیں پیشکش کی کہ وہ اپنی ڈیمانڈ بتائیں اور گندم لے جائیں جس پر انہوں نے پہلے ایک لاکھ ٹن کی بات کی تاہم ابھی تک صوبہ کی طرف سے کوئی ڈیمانڈ موصول نہیں ہوئی۔وفاق صوبے کو جتنی گندم چاہیے فوری دینے پر تیار ہے۔








