اسلام آباد ۔04مئی (اے پی پی)رواں مالی 2017-18ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران سیمینز (پاکستان) انجینئرنگ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 895 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 31 مار 2018ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 597 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی …
سیمینز (پاکستان) کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران895 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔04مئی (اے پی پی)رواں مالی 2017-18ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران سیمینز (پاکستان) انجینئرنگ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 895 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 31 مار 2018ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 597 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 60 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے خالص منافع میں 895فیصد کے نمایاں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.28 روپے کے مقابلہ میں 72.37 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔








