سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت فل بورڈ کا پہلا اجلاس، لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترامیم کا ایجنڈا پیش

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت فل بورڈ کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ا جلاس کے نکات کی منظوری دی گئی۔ ترجمان بورڈ آف ریونیو نے کہاکہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری پرائیویٹائزیشن نے کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ میں ترامیم بارے بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ جھنگ میں پرائیویٹ اراضی کی فروخت بارے ایجنڈ ے کی منظوری دی گئی۔ ٹوبہ …

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت فل بورڈ کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ا جلاس کے نکات کی منظوری دی گئی۔ ترجمان بورڈ آف ریونیو نے کہاکہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری پرائیویٹائزیشن نے کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ میں ترامیم بارے بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ جھنگ میں پرائیویٹ اراضی کی فروخت بارے ایجنڈ ے کی منظوری دی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، لودھراں، قصور، ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اراضی کی نیلامی بارے ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ممبر ٹیکسز کی جانب سے اسٹامپ ڈیوٹی کو نافذ العمل بنانے بارے ایجنڈا پیش کیا گیا۔ لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترامیم کا ایجنڈا بھی فل بورڈ میں پیش کیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں۔