اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) آزادجموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیزز سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب …
سینئر وزیر آزادکشمیر طارق فاروق کی وفاقی وزیربرجیس طاہر سے ملاقا ت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) آزادجموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیزز سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرا سکتا اور یہ کہ کشمیری بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خود ارادیت کا پیدائشی حق لے کر رہیں گے۔








