اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ساری عمر جدو جہد کرنے پر نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کرنا بڑا اعزاز ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ان کے ذریعے بھارتی غیر …
سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو ساری عمر جدو جہد کرنے پر نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کرنا بڑا اعزاز ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ساری عمر جدو جہد کرنے پر نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کرنا بڑا اعزاز ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ان کے ذریعے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ یہ اعزاز انہیں ذاتی طور پر پیش کر سکتا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر سید علی گیلانی کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی طویل جدو جہد کے اعتراف میں سب سے بڑا سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کیا۔








