اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو تحریر کر سکے، امید ہے کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ اور بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔ وہ نیوٹیک …
سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو تحریر کر سکے، امید ہے کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ اور بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔ وہ نیوٹیک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دوٹوک“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد چیمہ ایک بہترین اور ایماندار آفیسر رہے ہیں، وہ پاکستان سمیت دنیا کے جس ملک میں بھی گئے لوگوں کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد چیمہ سول سروس میں ایک ایسے آفیسر ہیں جو نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو صفحہ قرطاس پر منتقل کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب بھی بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اس کتاب میں انہوں نے اپنے تجربات تحریر کئے ہیں، ان کے تجربات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، پولیس سروس کو ہمارے ہاں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، اس میں بھی بہت سے ہیروز ہیں، ایسی بے شمار داستانیں ہیں جس میں پولیس آفیسرز نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا اور اپنی جانیں قربان کیں۔








