کوئٹہ۔ 01 اگست (اے پی پی):چیئرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مزدوروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری …
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی عیادت کی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 اگست (اے پی پی):چیئرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مزدوروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول ہسپتال کے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے بلند درجات ، پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اس موقع پر لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نےسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کو اپنے مسائل آگاہ کیا ،جس پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،مزدوروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے میں بذاتِ خود سینٹ اور دیگر حکومتی حلقوں میں مزدوروں کی آواز بنوں گی۔








