سینیٹر رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ منگل کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے ۔

منگل کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، معصوم جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائیں، پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، حکومت اور ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں