واشنگٹن ڈی سی۔23جنوری (اے پی پی):سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکا میں منعقدہ مختلف پارلیمانی اور کمیونٹی سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 22 جنوری 2026 کو امریکی کانگریس کی رے برن ہاؤس آفس بلڈنگ میں ایک کانگریشنل سیشن منعقد ہوا …
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکامیں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لئے اجلاسوں میں موثر نمائندگی کی

مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی۔23جنوری (اے پی پی):سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکا میں منعقدہ مختلف پارلیمانی اور کمیونٹی سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 22 جنوری 2026 کو امریکی کانگریس کی رے برن ہاؤس آفس بلڈنگ میں ایک کانگریشنل سیشن منعقد ہوا جس کی میزبانی چیئرمین پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکا (PPI-USA) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کی جبکہ اس سیشن کی معاونت کانگریس کے رکن ال گرین نے کی۔ اس اجلاس میں امریکی کانگریس کے اراکین جن میں ٹیکساس سے کانگریس رکن ال گرین، کنساس سے کانگریس رکن رون ایسٹس اور کانگریس رکن ٹام سوزی شامل تھے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے پاکستان کے ساتھ پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر مسلسل روابط میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کانگریس رکن رون ایسٹس نے اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کیا۔یہ ملاقات ایک پیچیدہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امور میں کردار اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مکالمے کے دوران پارلیمانی روابط کے فروغ، تزویراتی استحکام، معاشی تعاون اور پاک۔امریکا تعلقات میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔یہ دورہ پاکستان کی جانب سے پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور امریکا کے ساتھ مختلف سطحوں پر تعمیری اور بامقصد روابط کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








