سینیٹر شبلی فراز، اعظم سواتی، فیصل جاوید کی اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف جو تحریک چلائی تھی وہ ناکام ہوئی، ہم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا کہ وہ ایک ادارے کے وقار کو مجروح کررہے ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیرسینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید و اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف جو تحریک چلائی تھی وہ ناکام ہوئی، ہم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا کہ وہ ایک ادارے کے وقار کو مجروح کررہے ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیرسینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید و اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمن کو عزت دی لیکن ان کو راس نہیں آئی، انہوں نے ایسے بیان دیا جیسے ہم کوئی ان سے مدد مانگنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اسلام کے نام کو استعمال کرتے ہیں اب پاکستان بدل چکا ہے، آج سینیٹرز کو احساس تھا کہ جس کے باعث آج کی تحریک ناکام ہوئی قائد ایوان نے کہا کہ یہ ادارے کی فتح ہے ہم نے جمہوریت کو بھی مضبوط کیا اور ادارے کے وقار کو پامال نہیں ہونے دیا، اب اپوزیشن کو سنجیدہ ہو جانا چاہئے، یہ ہاﺅس صرف واک آو¿ٹ کرنے کے لئے نہیں۔ ہاﺅس کو اپوزیشن اور ٹریڑری دونوں مل کر چلاتے ہیں۔