اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل کی …
سینیٹر شبلی فراز کی ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔








