اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے زیادہ درد رکھتے ہیں، ملک میں ڈیم بننا بہت ضروری ہیں اس سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں،پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا میں یوم پاکستان اور آئی ایم پاکستان تحریک …
سینیٹر فیصل جاوید کاکینیڈا میں یوم پاکستان اور آئی ایم پاکستان تحریک کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے زیادہ درد رکھتے ہیں، ملک میں ڈیم بننا بہت ضروری ہیں اس سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں،پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا میں یوم پاکستان اور آئی ایم پاکستان تحریک کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی موجود تھے۔کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ روز وطن سے محبت کا مثالی انداز میں کینیڈین شہرایڈمنٹن میں یوم پاکستان کے جشن کا اہتمام کیا۔ انہوں نے اپنی آمدن میں سے چندہ دے کر وطن سنوارنے کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آئی ایم پاکستان موومنٹ کی دعوت پر شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان سالانہ 22 ارب ڈالر کا پانی ضائع کر دیتا ہے کیونکہ ہمارے پاس پانی ذخیرہ کرنے کے ڈیم نہیں ہے،ڈیم بننا بہت ضروری ہیں اس سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک حوصلہ مند قوم ہے،بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے زیادہ درد رکھتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال بھی بیرون ملک پاکستانی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں روزانہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے آ رہے ہیں،پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیںلیکن پاکستانی سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں،ٹیکس نہ دینے کی وجہ ماضی کی حکومتوں پر بے اعتباری ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے حکومت نے مالی حکمت عملی تیار کر لی ہے،پانچ سے نو سال کے عرصے میں دونوں ڈیم تیار ہو جائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے یوم پاکستان پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی،پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔ ہماری افواج، ہماری حکومت، ہمارے ادارے، ہمارا میڈیا ، ہمارے عوام سب ایک پیج پر ہیں اور وہ پیج امن کا پیج ہے ،پاکستان نے دنیا کے امن کےلئے بے پنا قربانیاں دیں، آج پوری دنیا اس کی متعرف ہے ۔ دریں اثناءمونٹریول، ٹورنٹو، اوٹاوہ اور کیلگری کے بعد ایڈمنٹن میں بھی وطن سے محبت عروج پر پہنچ گئی ہے۔محنت کی کمائی میں سے پاکستانیوں نے دولاکھ 60 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم ارض پاک کے نام کردی ۔احمد سید نے وزیر اعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 17 ہزار ڈالرز میں خرید لیا ۔وزیر اعظم کی دستخط شدہ گیند ڈاکٹر خورشید خان اور ڈاکٹر زعیم صدیقی نے مشترکہ طور پر 10 ہزار ڈالرز کے عوض خریدی۔








