سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے قومی احتساب بیورو تحقیقات کر رہا ہے‘ حکومت میں آنے سے پہلے ان کے اثاثہ جات چیک کریں اور بعد کے کریں تو فرق واضح ہو جائے گا‘ پاکستان کو 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب قرضے پر لے گئے ہیں جبکہ سالانہ 10 بلین …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے قومی احتساب بیورو تحقیقات کر رہا ہے‘ حکومت میں آنے سے پہلے ان کے اثاثہ جات چیک کریں اور بعد کے کریں تو فرق واضح ہو جائے گا‘ پاکستان کو 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب قرضے پر لے گئے ہیں جبکہ سالانہ 10 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب ہوگیا ہے۔ جو قرضہ لیا گیا اسے کہاں خرچ کیا ۔ ملک سے سالانہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے قومی احتساب بیورو تحقیقات کر رہا ہے۔ دودھ کا دودھ ‘ پانی کا پانی ہو جائے گا، ان کے حکومت میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں تو فرق واضح ہو جائے گا۔ یہ لوگ امیر سے امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے مگر ایک دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں احتساب کے عمل کو آگے بڑھا ئے گی۔ راستہ مشکل ضرور ہے منزل آسان ہے۔