سینیٹر کلثوم پروین ایوان بالا کی مضبوط اور توانا آواز تھیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سینیٹر علی محمد خان

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سینیٹر علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین انتہائی شفیق خاتون اور اس ایوان کی مضبوط اور توانا آواز تھیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے رحمان بابا کا پشتو زبان میں شعر پڑھا اور بعد ازاں اس کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سینیٹر علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین انتہائی شفیق خاتون اور اس ایوان کی مضبوط اور توانا آواز تھیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے رحمان بابا کا پشتو زبان میں شعر پڑھا اور بعد ازاں اس کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ رحمان بابا کہتے ہیں کہ کہاں گئے وہ خوبصورت اور اچھے اچھے لوگ جن کا ظاہر و باطن ایک تھا، خدایا کس راستے پر چلے گئے وہ لوگ جن کو کبھی میں نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں جب اس ایوان میں منتخب ہو کر آیا تو مجھے سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملا، سینیٹر کلثوم پروین جس وقت بیمار تھیں اس وقت میری والدہ بھی بیمار تھیں، مجھے افسوس ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین اس بیماری سے ریکور نہیں ہو سکیں۔ ان کی وفات سے ایسا لگا کہ جیسے کوئی اپنا چلا گیا ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ کلثوم پروین مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔