سینیٹ اجلاس، اراکین کی عدم حاضری کے باعث وقفہ سوالات دس منٹ میں مکمل
سینیٹ اجلاس، اراکین کی عدم حاضری کے باعث وقفہ سوالات دس منٹ میں مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سینیٹ میں اراکین کی عدم حاضری کے باعث ایک گھنٹے کا وقفہ سوالات دس منٹ میں مکمل ہوگیا۔جمعے کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات میں مختلف اراکین کے دس سوالات کے تحریری جوابات ایوان میں پیش ہوئے تاہم ان میں سے سوال کے محرکین روبینہ سعادت قائم خانی، انوشہ رحمان، ممتاز زہری، بشریٰ انجم، طلحہ محمود اور عابد شیر علی کی ایوان میں عدم حاضری کے باعث سوالات پر ضمنی سوالات نہیں ہو سکے۔
سوالات پوچھنے والے اراکین میں سے صرف ایک سینیٹر جان محمد موجود تھے۔سینیٹر جان محمد نے اپنے دو سوالات میں سے صرف ایک سوال پر ضمنی سوال کیا۔وقفہ سوالات کے دوران صرف ایک ضمنی سوال ہونے کے باعث وقفہ سوالات صرف دس منٹ میں مکمل ہوگیا۔








