سینیٹ اجلاس، عرفان الحق صدیقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سینیٹ نے ایک تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرفان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔وفاقی وزرا …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سینیٹ نے ایک تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بدھ کو سینیٹ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرفان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔وفاقی وزرا اور ارکان سینیٹ نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔