سینیٹ اجلاس، ناقص گیس سلنڈرز اور گیس سلنڈر دھماکوں میں خطرناک اضافے سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش
سینیٹ اجلاس، ناقص گیس سلنڈرز اور گیس سلنڈر دھماکوں میں خطرناک اضافے سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں ناقص گیس سلنڈرز اور گیس سلنڈر دھماکوں میں خطرناک اضافے سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔جمعے کو مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین و ارکان کی جانب سے یہ رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی)بل 2025 کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔کمیٹی برائے قواعد و ضابطہ کار و استحقاقات کی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے استحقاق کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی بل 2026 پر کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2026 دفعات 361 اور 375 میں ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جرم زنا (نفاذ حدود) (ترمیمی) بل 2026 پر کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔قائمہ کمیٹی داخلہ کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 پر کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔
قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پر قواعد ضابطہ کار وانصرام کارروائی سینیٹ 2012 کے قاعدہ 166 کے ذیلی قاعدہ 7 کی رو سے کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔مالی سال 2025-26 کے لیے وزارت تجارت کے مختص پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔








