سینیٹ اجلاس ، 27ویں آئینی ترمیمی بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ بعد ازاں رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ بعد ازاں رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو بھیجا گیا تھا جس کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے بل میں متعدد تبدیلیاں تجویز کیں، 26ویں ترمیم میں آئینی بنچ تشکیل دیئے گئے، وفاقی آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ ہے۔ کمیٹی نے 27ویں ترمیم میں بھی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دی اور تجویز دی کہ اس میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی نمائندگی ہو، اس آئینی عدالت کے جج کیلئے ہائیکورٹ میں کام کرنے کا پانچ سال کا تجربہ ہو، کمیٹی نے ہائیکورٹس کے ججز کے تقرر و تبادلے کے حوالہ سے بھی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔