سانگلہ/لاہور ۔ 18 مارچ (اے پی پی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جو تماشہ لگا وہ سب نے دیکھ لیا زرداری اور عمران پاکستان کی سیاست سے مخلص نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز ایم این اے مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر ایم این اے برجیس طاہر …
سینیٹ الیکشن میں جو تماشہ لگا وہ سب نے دیکھ لیا زرداری اور عمران پاکستان کی سیاست سے مخلص نہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کاسانگلہ ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
سانگلہ/لاہور ۔ 18 مارچ (اے پی پی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جو تماشہ لگا وہ سب نے دیکھ لیا زرداری اور عمران پاکستان کی سیاست سے مخلص نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز ایم این اے مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر ایم این اے برجیس طاہر ایم این اے رانا ارشد ایم پی اے سمیت ممبران اسمبلی،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ا لیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئر مین کیلئے ووٹ دیایہ سوال عمران خان سے پوچھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری عمران پاکستان کی سیاست سے مخلص نہیں ہیں یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں کوئی ای او بی آئی رینٹل پاور کو ٹکنا کا کیس نہیں کوئی کک بےکس کا کیس نہےں مجھے صرف اسےلئے نکالا گیا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں ،ہم نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا۔ سی پیک دیا دہشتگردی ختم کی جبکہ دوسری طرف نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے کیا کیا۔








