اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہو گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جس کے حق میں 34 ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر رائے دی۔ بعد ازاں …
سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہو گئی
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہو گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جس کے حق میں 34 ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر رائے دی۔ بعد ازاں قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تاہم پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صدر نشین نے گنتی کرانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 32 ارکان نے ووٹ دیا، اس طرح قرارداد مسترد کر دی گئی۔









