سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چئیرمین سینیٹر فیصل جاوید کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چئیرمین سینیٹر فیصل جاوید نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب لوگ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے مواقع تلاش کرتے ہیں، ناکام لوگ ہمیشہ اس کھوج میں رہتے ہیں کہ انہیں کیا ملے گا۔ پیر کو فیصل جاوید نے کہا کہ ایدھی مرحوم بے لوث شخصیت تھے جنہوں نے …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چئیرمین سینیٹر فیصل جاوید نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب لوگ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے مواقع تلاش کرتے ہیں، ناکام لوگ ہمیشہ اس کھوج میں رہتے ہیں کہ انہیں کیا ملے گا۔ پیر کو فیصل جاوید نے کہا کہ ایدھی مرحوم بے لوث شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کے نام کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج تیسری برسی پر ہم سماجی خدمت کے عظیم مینار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی مرحوم دنیا کے عظیم ترین سماجی کارکن تھے جن کی شخصیت ہمارے لئے متاثر کن ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply