اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت مختلف سطح پر وسعت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی نیشنل سیکورٹی اور مجلس شوریٰ …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق کی ایرانی نیشنل سیکورٹی اور مجلس شوریٰ خارجہ کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بروجردی سے ملاقات
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت مختلف سطح پر وسعت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی نیشنل سیکورٹی اور مجلس شوریٰ خارجہ کمیشن کے سربراہ اور خصوصی نمائندے علاﺅالدین بروجردی سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف امور پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔ سینیٹر نزہت صادق نے اس موقع پر کشمیرکے حوالے سے ایران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر فرحت اﷲ بابر بھی موجود تھے۔








