اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے دلوں میں بستا ہے اور اس کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ہماری سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، پاکستان ہر طرح سے دشمن کو جواب دینے کی بھر پورصلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین جنرل (ر) عبدالقیوم کا انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز اور جموں کشمیر وائس آف وکٹمز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے دلوں میں بستا ہے اور اس کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ہماری سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، پاکستان ہر طرح سے دشمن کو جواب دینے کی بھر پورصلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز اور جموں کشمیر وائس آف وکٹمز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کشمیر ایشو پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما ظفر اکبر بٹ ،آل پارٹیز حریت کے رہنما محمود احمد ساغر ،صدر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلو میٹک سٹڈیز فرحت آصف،سابق وزیر آزاد ریاست جموں و کشمیر فرزانہ یعقوب، چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات نمل ڈاکٹر عدنان سرور خان نے بھی خطاب کیا جبکہ جموں و کشمےر سالوےشن موومنٹ کے وائس چےئرمےن الطاف احمد بٹ، مسعود شرےف خٹک ،سےنےٹر اسما عےل بلےدی ،مشتاق عسکری ، سردار عظےم سمےت غےر ملکی سفارتکار، سول سوسائٹی اور علم و ادب اور تعےلم کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد سیمینار میں موجو د تھی۔








