سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے پاکستان کو ”فطرت کے چیمپئن“ کا ایوارڈ دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ای ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے فطرت کے چیمپئن کا ایوارڈ وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے پاکستان کو ”فطرت کے چیمپئن“ کا ایوارڈ دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ای ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے فطرت کے چیمپئن کا ایوارڈ وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا عالمی اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم پاکستان کے لئے یہ ایوارڈ وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے پاکستان کے لئے ایوارڈ کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کا اعتراف ہے۔