اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق کمیٹی میں بلوچستان میں منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جاسکتا ہے‘ کمیٹی جس بھی متعلقہ وزیر کو بلائے گی وہ کمیٹی میں جائے گا۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ نے بلوچستان کو مختلف منصوبوں میں نظرانداز کرنے کی …
سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق کمیٹی میں بلوچستان میں منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جاسکتا ہے‘ کمیٹی جس بھی وزیر کو بلائے گی وہ جائے گا، قائد ایوان راجہ ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق کمیٹی میں بلوچستان میں منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جاسکتا ہے‘ کمیٹی جس بھی متعلقہ وزیر کو بلائے گی وہ کمیٹی میں جائے گا۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ نے بلوچستان کو مختلف منصوبوں میں نظرانداز کرنے کی شکایت کی جس پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ ہمارے قابل احترام ساتھی ہیں‘ کم ترقی یافتہ علاقوں کی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وہ مجھے بھی بلائیں اس کے علاوہ بھی جس جس کو کہیں گے اجلاس میں بلاﺅں گا اور اس کمیٹی میں ان معاملات کو اٹھائیں جن سے متعلقہ آج سوالات کئے جارہے ہیں۔








