اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرکلثوم پروین کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین کووڈ۔19کے باعث انتقال کر گئیں۔وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سینٹر کلثوم پروین کے خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محترمہ کلثوم پروین کے انتقال پر انتہائی افسردہ ہیں اوردکھ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرکلثوم پروین کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین کووڈ۔19کے باعث انتقال کر گئیں۔وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سینٹر کلثوم پروین کے خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محترمہ کلثوم پروین کے انتقال پر انتہائی افسردہ ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور ترقی پسند سوچ رکھنے والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں ان کے مثبت کردار اور عوام کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایوان بالا غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اوران کے درجات بلند فرمائے۔








