سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کی دعا

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری سوچوں اور دعائوں میں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم بورس جانس …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری سوچوں اور دعائوں میں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم بورس جانس اور ان کے خاندان کیلئے اس مشکل وقت میں حوصلہ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔