اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف عالم دین اور سیّد عطاءاللہ شاہ بخاری کے فرزند سیّد عطاءالمومن شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دینی اور علمی حلقوں کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیّد عطاءالمومن نے اپنے عظیم والد کی …
سیّد عطاءالمومن کا انتقال دینی و علمی حلقوں کا بڑا نقصان ہے،عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف عالم دین اور سیّد عطاءاللہ شاہ بخاری کے فرزند سیّد عطاءالمومن شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دینی اور علمی حلقوں کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیّد عطاءالمومن نے اپنے عظیم والد کی میراث کا تحفظ کرتے ہوئے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد کے لیے وقف کیے رکھی۔وہ ختم نبوت کی تحریکوں میں ہمیشہ سرگرم رہے اور اسلام کے خلاف تہذیبی خلفشار کا انتہائی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ سیّد عطاءالمومن کے صاحبزادے سیّد عطاءاللہ شاہ بخاری (ثالث) اپنے والد اور دادا کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔








