اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ بنیادی ہوم ورک کر رہے ہیں ، 4ماہ میںپی ٹی وی پارلیمنٹ چینل شروع کر دیا جائے گا، پی ٹی وی کے لفٹ آپریٹر سے اعلی سطح کے ملازم پی ٹی وی کے لئے اشتہار لائیںتو 25فیصد ملازم کا ہوگا یہ سمری منظوری کے لئے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز …
سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ بنیادی ہوم ورک کر رہے ہیں ، 4ماہ میںپی ٹی وی پارلیمنٹ چینل شروع کر دیا جائے گا، پی ٹی وی کے لفٹ آپریٹر سے اعلی سطح کے ملازم پی ٹی وی کے لئے اشتہار لائیںتو 25فیصد ملازم کا ہوگا یہ سمری منظوری کے لئے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میںبھجوا دی گئی ہے ،پی ٹی وی میں وہ ہی رہے گا جو کام کریگا ،بغیر کام کسی کو تنخواہ نہیں ملے گی ۔وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے اجلاس میں مختلف امور پربریفنگ دے رہے تھے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محمد اسلم بودلہ نے کی ۔ سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خصوصی دلچسپی پر پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے قیام کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات تیزی سے کام کر رہی ہے ، اس ضمن میں چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں جس میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے ، پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر سینیٹ ،قومی اسمبلی کے اجلاسوں اور قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی کی کوریج براہ راست ہوسکے گی ۔








