اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات ثقافت کی ترویج اور دستکاروں اور فنکاروں کی پذیرائی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی اور آئندہ سال اس سے بڑے پروگرام کا انعقاد کریں گے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وہ اتوار کو لوک ورثہ کے زیراہتمام رنگارنگ …
سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کا لوک میلہ ایوارڈز کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات ثقافت کی ترویج اور دستکاروں اور فنکاروں کی پذیرائی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی اور آئندہ سال اس سے بڑے پروگرام کا انعقاد کریں گے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وہ اتوار کو لوک ورثہ کے زیراہتمام رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ ایوارڈز کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان، آزاد کشمیر کے ثقافت کے وزیر چوہدری محمد سعید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہیرہ شاہد، ملک بھر سے آئے ہوئے فنکاروں، دستکاروں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے کہا کہ اس میلے کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں، فنکاروں، انتظامیہ اور لوک ورثہ کا شکر گزار ہوں کہ جن کی کوششوں سے اس میلے کو کامیاب بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں دستکاروں اور فنکاروں نے اپنے خصوصی فن کے ذریعے لوگوں کو خوب محظوظ کیا، اس میلے میں کافی لوگ شرکت کر رہے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ میلے سے لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات ثقافت کی ترویج، دستکاروں اور فنکاروں کی پذیرائی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس سے بڑے پروگرام کا انعقاد کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس محفل سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے جہاں پر پاکستان بھر سے صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان سمیت مقبوضہ کشمیر سے بھی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا یہ ثبوت ہے کہ تمام صوبوں کے لوگ ایک ہیں۔








