سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کا پاکستان شماریا ت بیورو کا دورہ

اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن کو شماریات بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے درکار نقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پرنٹنگ کا کام 70فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مقررہ وقت میں تمام نقشہ جات اورڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا جائے گا۔ ہفتہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن …

اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن کو شماریات بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے درکار نقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پرنٹنگ کا کام 70فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مقررہ وقت میں تمام نقشہ جات اورڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا جائے گا۔ ہفتہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے پاکستان شماریات بیورو کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر شماریات بیورو کے سینئرافسران نے انہیں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں کیلئے درکا رنقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پرنٹنگ کا 70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنرز کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مقررہ وقت میں تمام نقشہ جات اورڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنرز نے شماریات بیورو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اوراب تک کئے گئے کام پراطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے مواد کی فراہمی کاکام شروع کردیا جائے گا۔ رپورٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔

Leave a Reply