سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمدکی حلقہ این اے 4 پشاور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تجرباتی بنیادوں پر استعمال کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا متحمل نہیں ہو سکتا، عام انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن …
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمدکی حلقہ این اے 4 پشاور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تجرباتی بنیادوں پر استعمال کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا متحمل نہیں ہو سکتا، عام انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال تجرباتی بنیادوں پر ہی ہو گا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے سو فیصد نتائج سامنے آئے تو اس کی رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کریں گے، پارلیمنٹ نے ان مشینوں کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کا قانون بھی بنانا ہے، ابھی تک انتخابی ایکٹ 2017ءمیں اسے یہ قانونی تحفظ حاصل نہیں، اس قانون میں کہا گیا ہے کہ یہ استعمال تجرباتی بنیادوں پر کیا جائے گا، ان مشینوں کے استعمال کیلئے پریزائیڈنگ افسروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی، دنیا کے جن ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ان کے ساتھ ہمارے ملک میں استعمال ہونے والی مشین مماثلت نہیں رکھتی، اس مشین سے جعلی ووٹنگ کا امکان ختم کیا گیا ہے۔








