سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی مدت ملازمت میں 14 ماہ کی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی مدت ملازمت میں 14 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلی بار توسیع دی گئی ہے۔ اس سے قبل نومبر 2015ءمیں ان کی خدمات تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر لی گئی تھیں، اب انہیں 14 ماہ کیلئے کنٹریکٹ میں توسیع دی …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی مدت ملازمت میں 14 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلی بار توسیع دی گئی ہے۔ اس سے قبل نومبر 2015ءمیں ان کی خدمات تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر لی گئی تھیں، اب انہیں 14 ماہ کیلئے کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے۔