اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور روس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائل پوپوف کے مابین بات چیت کے دوران پایا گیا جس نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ پوپوف اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے روس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائل پوپوف کی ملاقات، خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور روس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائل پوپوف کے مابین بات چیت کے دوران پایا گیا جس نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ پوپوف اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے اس تناظر میں تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملک میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی اور ٹیکنکل تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ روس کے ڈپٹی سیکرٹری برائے نیشنل سیکورٹی کونسل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔ انہوں نے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔








