سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا ایتھوپیا کے وزیر مملکت مارکوس ٹکلے ریکے سے ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ایتھوپیا نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعہ کو ایتھوپیا کے وزیر مملکت مارکوس ٹکلے ریکے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال زیر بحث لائی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ایتھوپیا نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعہ کو ایتھوپیا کے وزیر مملکت مارکوس ٹکلے ریکے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال زیر بحث لائی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار اور دونوں ملکوں کے مابین کئی دہائیوں سے دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت کو علاقائی صورتحال اور خطہ میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے پاکستان کی کوششں کے بارے میں بریف کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے ایتھوپین ایئر لائن طیارے کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایتھوپین وزیر مملکت نے ایتھوپیا کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کے اظہار کیلئے سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply